اکثر تھک ہار کے جب میں موبائل 💔
اکثر تھک ہار کے جب میں موبائل پکڑتا
ہوں تو لگتا ہے جیسے اسکرین کے اُس پار تم منتظر ملو گی۔۔
شکایت کرو گی۔۔ کہاں تھے؟؟
کب سے میسج کیا ہے۔۔
سین کیوں نہیں کیا۔۔
ناراض ہو گی۔۔ خاموش رہو گی۔۔
اور پھر جب اسکرین کھلتی ہے
تو اُس پار کوئی بھی نہیں ہوتا۔۔
صرف چند پرانے میسجز،
کچھ ادھوری باتیں،
اور ایک عجیب سی خاموشی
جو ہر بار یہی احساس دلاتی ہے
کہ بعض لوگ چلے تو جاتے ہیں
مگر انتظار اُن کے جانے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتا۔۔
